79

آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی وزرا کے درمیان معاہدہ طے

آزاد کشمیر میں احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی وزرا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

مظفرآباد میں وفاقی وزرا اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے سے متعلق تفصیلات بیان کیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ الحمدللہ! جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور جمہوریت کی فتح ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام ہمیشہ پاکستان کے قومی مؤقف کے فرنٹ لائن پر کھڑے رہے ہیں،ان کی آواز بے پناہ اہمیت کی حامل ہے، گزشتہ چند ہفتوں میں عوامی مسائل کے باعث ایک مشکل صورتحال سامنے آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں