اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے افغان جارحیت کے خلاف فوری اور مؤثر جوابی کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ایک بیان میں ایاز صادق نے علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان بھارت کی پراکسی بن چکا ہے اور خطے کے امن کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان بھارت کی ایماء پر پاکستان کے خلاف دہشت گرد کارروائیاں کر رہا ہے، رات کی تاریکی میں پاکستانی چوکیوں پر حملے انتہائی شرمناک اور بزدلانہ فعل ہے۔









