35

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت خسرہ وروبیلا مہم بارے جائزہ اجلاس کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت خسرہ،روبیلا کمپین کے 13ویں روزہ کوریج کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ ٹیم اور نیشنل و پروونشل ای او سی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع بھر میں جاری کمپین کی روزانہ کارکردگی، بچوں کی کوریج، ٹیموں کی فیلڈ سرگرمیوں اور درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کمپین کے بقیہ دنوں میں سو فیصد ٹارگٹ کوریج ہر صورت یقینی بنائی جائے، جبکہ فیلڈ ٹیموں کی مانیٹرنگ مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں