آبنائے ہرمز میں جمعرات کی صبح بڑی تعداد میں جہازوں کے پھنس جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس سے عالمی بحری آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
ایران کی نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق اس اہم آبی گزرگاہ میں بڑی تعداد میں بحری جہاز رکے ہوئے ہیں جس کی وجہ سکیورٹی خدشات اور نئی پابندیاں بتائی جا رہی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو اب پاسداران انقلاب کور نیوی کے ساتھ پیشگی رابطہ کرنا ہوگا اور مخصوص راستوں کا استعمال لازمی ہوگا۔









