ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ حکومت بلوچستان عسکر خان سے انجمن فلاح و بہبود اخبار فروشاں بلوچستان کے عہدیداروں کی ملاقات ، ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ بلوچستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ وفد نے سابق ڈی جی پی آر محمد نور کھیتران کی کارکردگی کو بھی سراہا ۔ انجمن فلاح و بہبود اخبار فروشاں کے عہدیداروں نے کہا کہ اخبار فروشوں کے اہم مسائل میں بہبود فنڈز میں اضافہ ، اخبار مارکیٹ کی سالانہ گرانٹ جاری کرنا ، رہائشی اسکیم ، اخبار مارکیٹ کی مرمت ، میزان چوک اور پرنس روڈ کے بکسٹالز مالکان کو وعدے کے مطابق متبادل جگہ کی فراہمی شامل ہے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ عسکر خان نے انجمن فلاح و بہبود اخبار فروشاں بلوچستان کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اخبار فروشوں کے اجتماعی مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی ۔
12









