کڈنی سینٹر کے ایکٹ میں مجوزہ تبدیلیاں ناقابل قبول ہیں،وائی ڈی ایس سی

118

ینگ ڈاکٹرز سپریم کونسل نےبیان میں کہا ہے کہ کڈنی سینٹر کے ایکٹ میں مجوزہ تبدیلیاں نہ صرف بدنیتی پر مبنی بلکہ پی ایم ڈی سی رولز کی کھلی خلاف ورزی ہیں ایسے غیر قانونی اقدامات ڈاکٹر کمیونٹی میں مزید بے چینی اور اضطراب کو جنم دیں گے ایسی تبدیلیوں کی بھرپور مخالفت اور مزاحمت کریں گے ماضی میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اندر کرپشن کو فروغ دیا گیااب کڈنی سینٹر کے ایکٹ میں تبدیلیاں لا کر ایک نیا کرپشن مافیا تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ایسے عناصر کو لانے کی تیاری ہے جو تین لاکھ روپے کی چیز پندرہ لاکھ میں خرید کر عوامی خزانے کو نقصان پہنچائیں گےاگر یہ ایکٹ بلوچستان اسمبلی سے منظور کیا گیا تو اس کا مطلب ہوگا کہ پوری صوبائی اسمبلی اس سنگین جرم اور کرپشن میں برابر کی شریک ہے جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے آنے والے دنوں میں عوام کے سامنے تمام حقائق رکھے جائیں گے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان مطالبہ کیا گیا ہے کہ صحت کے اداروں کو تباہی سے بچائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں