ٹرمپ انتظامیہ کی ناراضی سے بھارتی سفارتی کمزوری ثابت، مودی سرکار لابنگ فرموں کی محتاج

177

ٹرمپ انتظامیہ کی ناراضی سے بھارت کی سفارتی کمزوری ثابت ہو گئی ہے جس کے بعد مودی سرکار لابنگ فرموں کی محتاج ہوکر رہ گئی۔

بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوتی جا رہی ہے، جس سے بچنے کے لیے اب اسے لابنگ فرموں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔

دی ہندوستان ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں اثرورسوخ بڑھانے کے لیے بھارت نے امریکی لابنگ فرم مرکری پبلک افیئرز ایل ایل سی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ بھارتی حکومت نے اس فرم کو ماہانہ 75 ہزار ڈالر دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ معاہدے میں عوامی تعلقات، میڈیا حکمت عملی اور امریکی سرکاری حکام سے براہِ راست رابطے شامل ہیں جب کہ نمائندگی کے لیے سابق ریپبلکن سینیٹر ڈیوڈ وِٹر اور برائن لانزا کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں