112

ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ملک میں مسلسل دو ہفتے اضافے کے بعد ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.01 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وارمہنگائی کے اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح 2 اعشاریہ 30 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1492 روپے سے بڑھ کر 1632 روپے کا ہوگیا، ٹماٹر کی قیمت میں 21 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، پیاز 7 روپے، چکن 16 روپے فی کلو مہنگا ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں