134

ڈرامے میں دانش تیمور کی ہیروئن نہ سہی ماں ہی بنادو، عتیقہ اوڈھو کا شکوہ

سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ایک بار پھر اپنی حسِ مزاح سے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

نجی ٹی وی کے ایک شو میں دانش تیمور کی وجاہت کی تعریف کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ وہ ہر نسل کا کرش ہے۔ وہ میری والدہ کا بھی کرش ہے۔

عتیقہ اوڈھو نے مذاقاً کہا کہ اگر کوئی مجھے کسی ڈرامے میں دانش کی ہیروئن ہی بنا دے۔ بڑی عمر کی خاتون اور جوان لڑکے کی عشق کی کہانی تو ہوتی ہیں۔

اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے مزید کہا کہ اگر مجھے دانش کی ہیروئن نہیں بنارہے ہیں تو مجھے دانش کی ماں ہی بنا دیں۔

گفتگو کے دوران نادیہ خان اور مرینہ خان بھی موجود تھیں، جنہوں نے عتیقہ اوڈھو کی بات پر قہقہے لگائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں