170

تحریک انصاف کے تمام کارکنوں کو رہا کیا جائے، رحیم کاکڑ

تحریک انصاف کے ارکان سابق میئر و ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ ، میر وائس ایڈووکیٹ ، احمد شاہ ایڈووکیٹ ، عبداللہ ایڈووکیٹ ، عمر فاروق ایڈووکیٹ ، توقیر بھٹی ، ضیاالحق ، قسمت اللہ ، سردار بہلول ، سردار احمد شاہ ، مصور بشیر اور محمد نعیم جان نے مطالبہ کیا ہے کہ بانی سمیت تحریک انصاف کے تمام کارکنوں کو رہا کیا جائے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت پارٹی قائدین کو قید اور سزائیں سناکر جمہوریت کا گلہ گھونٹ رہی ہے ، انہوں نے پانچ اگست کے احتجاج کو زبردستی روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام پر مسلط کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں