152

بی بی نانی پل ٹوٹنے کی وجہ سے عوام کی سہولت کے لئے سبی سے کوئٹہ کے لئے شٹل سروس شروع

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے بی بی نانی پل ٹوٹنے کی وجہ سے عوام کی سہولت کے لئے منگل کو سبی سے کوئٹہ کے لئے شٹل سروس شروع کردی ہے ریلوے حکام کے مطابق گزشتہ شب ملک بھر کی طرح بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث بولان دریا میں آنے والے سیلاب کے باعث قومی شاہراہ N-65 پر واقع بی بی نانی پل کو شدید نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں شاہراہ N-65 پر ہر قسم کی ٹریفک فوری طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر مذکورہ پل سے بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کی آمدو رفت بند کردی اور بعد میں اقدامات اٹھاتے ہوئے چھوٹی گاڑیوں کی آمدو رفت بحال کی گئی جبکہ بڑی گاڑیوں کی آمدو رفت پر پابندی عائد کردی گئی عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے ریلوے انتظامیہ نے سبی سے کوئٹہ کے لیے شٹل ٹرین کا آغاز کردیا منگل کی دوپہر 2بجے سبی سے کوئٹہ کے لیے شٹل ٹرین مسافروں کو لیکر روانہ ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں