102

اوور 40 ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان

شہر قائد میں ہونیوالے اوور 40 ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپس کا اعلان کردیا گیا۔

گروپس کا اعلان پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے کیا، ٹورنامنٹ 21 نومبر سے پاکستان میں ہو گا، اوور 40 ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ ون میں پاکستان، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، کینیڈا اور یو اے ای شامل ہیں۔

گروپ ٹو میں آسٹریلیا، امریکا، سری لنکا، زمبابوے، سعودی عرب اور ریسٹ آف دی ورلڈ شامل ہیں، اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ میں 40 سال سے زائد عمر کے کھلاڑی ٹیموں میں شامل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں