215

جمعیت علما اسلام مدارس اور مساجد کیخلاف کوئی سازش قبول نہیں کریں گے

جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی حاجی عبدالصادق نورزئی مولانا شاہ محمد حاجی سید عبدالواحد آغا مولانا محمد ساسولی مولانا محمد ہاشم خیشکی مولانا حفیظ اللہ ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا مفتی نیک محمد فاروقی رحیم الدین ایڈووکیٹ نعمت افغان چوہدری محمد عاطف مولانا ضیا الرحمن فاروقی اللہ دوست ایڈووکیٹ ٹکری محمد جان لانگو ودیگر نے کہاکہ جمعیت علما اسلام مدارس اور مساجد کیخلاف کوئی سازش قبول نہیں کریں گی اسلام آباد کے انتظامیہ ہوش کا ناخن لے جمعیت علما اسلام کے نزدیک مساجد اور دینی مراکز مسلمانوں کی عبادت گاہیں اور دینی تعلیم کا مرکز ہیں، جو کہ اسلامی ثقافت اور معاشرتی اقدار کا حصہ ہیں۔

ان کا تحفظ ہر مسلمان کی بنیادی اور ایمانی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ مدارس ومساجد کی بقا اور تحفظ کے لیے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے مساجد کو شہید کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی جمعیت کا عزم اس معاملے پر غیر متزلزل ہے اور وہ ہر ممکن قانونی، جمہوری اور پرامن طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے ان مقدس مقامات کا تحفظ یقینی بنائے گی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد انتظامیہ اور جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی قیادت کے درمیان ہونے والے کامیاب مزاکرات کو جمعیت علما اسلام ضلع کویٹہ اس مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ حکومت اس معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے ان مساجد کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کرے گی انہوں نے کہا کہ جمعیت کا ہر کارکن اور رہنما اس مشن میں پوری طرح سے شامل ہے اور انشا اللہ مساجد کے تقدس اور تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

ہم اپنے مقاصد کے حصول تک پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے اور کسی بھی صورت حال میں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام مساجد اور مدارس کے تحفظ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں