113

بلوچستان میں بین الصوبائی بس سروسز 16 اگست تک معطل رہیں گی

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 اگست سے 16 اگست 2025 تک تمام بین الصوبائی بس سروسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ صوبے میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس فیصلے کے تحت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہروں سے پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں کے لیے چلنے والی تمام بین الصوبائی بسیں پانچ روز تک بند رہیں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بس سروسز کی معطلی عارضی ہے اور حالات معمول پر آنے کے بعد دوبارہ بحال کر دی جائیں گی۔ مسافروں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور بس اڈوں یا متعلقہ ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔

دوسری جانب اس فیصلے سے متاثرہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت متبادل سفری انتظامات کرے یا کم از کم مخصوص اوقات میں محدود سروسز کی اجازت دے۔

یاد رہے کہ حالیہ مہینوں میں بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے، جس کے باعث قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حکومت مزید اقدامات کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں