29

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں بھارت کے ابھیشک شرما نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے جب کہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دوسرے اور بھارت کے تلک ورما تیسری پوزیشن پر ہیں۔

پاکستان کے حسن نواز اور صائم ایوب نے ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگائی اور اپنی پوزیشن بہتر کرلی، پاکستان کے حسن نواز 24 درجے بہتری سے 30 ویں، صائم ایوب 25 درجے بہتری سے 38 ویں نمبر پر آگئے تاہم بابراعظم3 درجہ تنزلی کے بعد 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

اس کے علاوہ بھارت کے یشسوی جیسوال ایک درجہ ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے جب کہ آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ 2 درجے بہتری کے بعد 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ٹی 20 بولرز کی رینکنگ میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے، پاکستان کے سفیان مقیم 69 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد رینکنگ میں 35 ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ محمد نواز 51 درجے بہتری کے بعد 56 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں