36

پاکستانی طلبا کے لیے برطانیہ میں مفت تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع

پاکستانی طلبا کو برطانیہ میں مفت تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع مل گیا، شیوننگ اسکالر شپ کیلیے درخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

برطانوی حکومت کا بین الاقوامی اسکالر شپ پروگرام “شیوننگ” ایک بار پھر دنیا بھر سے ذہین اور باصلاحیت طلبا کو برطانیہ میں اسکالر شپ کے تحت مفت تعلیم حاصل کرنے کا سنہری موقع فراہم کر رہا ہے۔

شیوننگ اسکالر شپ کیلیے دوسالہ تجربہ رکھنے والے مڈکیریئر پروفیشنلز درخواست دینے کے اہل ہوں گے، طلبہ کو ٹیوشن فیس، ویزہ، رہائش اور ماہانہ الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔

درخواستیں 7 اکتوبر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں، برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ کہتی ہیں کہ شیوننگ مستقبل کے لیڈرز کے لیے لانچ پیڈ ہے۔

خیال رہے کہ یہ پروگرام دنیا بھر میں نوجوان قیادت کو فروغ دینے کے لیے برطانوی حکومت کا ایک نمایاں اقدام سمجھا جاتا ہے۔

طلبہ کو یہ سہولت برطانوی وزارتِ خارجہ، دولتِ مشترکہ اور ترقیاتی امور اور متعدد شراکت دار اداروں کی مالی معاونت سے دی جاتی ہے، جس کا مقصد دنیا بھر کے ممتاز طلبا کو اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ لانا ہے۔
درخواست دینے کا طریقہ کار

شیوننگ اسکالر شپ کے لیے تمام درخواستیں صرف آن لائن اپلیکیشن سسٹم کے ذریعے دی جا سکتی ہیں، جس کے لیے مندرجہ ذیل دستاویزات کی ضرورت ہوگی۔

شیوننگ کی اہلیت کے معیار پر پورا اترنا۔ ایک مؤثر اور متاثر کن درخواست لکھنے کی صلاحیت۔ فعال ای میل ایڈریس اور فون نمبر۔ آن لائن اپلیکیشن سسٹم کا منفرد ایکسیس کوڈ۔ یہ ہر مرحلے پر درکار ہوگا

ایپلی کیشن کے مختلف مراحل کے شیڈول پر نظر رکھنے کے لیے شیوننگ کی آفیشل ویب سائٹ بک مارک کر لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں