25

حفاظتی ٹیکہ جات کیلئے تمام یو سیز میں تربیت یافتہ ویکسی نیٹرز تعینات

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق محکمہ صحت ضلع کوئٹہ نے بچوں اور خواتین کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے لیے معمول کی حفاظتی ٹیکہ کاری کی سرگرمیوں کو مربوط بنانے کی خاطر تمام یونین کونسلز میں تربیت یافتہ ویکسینیٹرز تعینات کر ئیے ہیں۔ ان ویکسینیٹرز کے نام، ذمہ دار علاقے اور رابطہ نمبر جاری کر دئیے گئے ہیں تاکہ والدین بروقت اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے میں معاونت حاصل کر سکیں۔ضلع بھر کے مختلف علاقوں جیسے پنجپائی، ہنہ، شیخ ماندہ، سریاب، ہزارہ ٹاؤن، اسپنی روڈ، جناح ٹاؤن، پشتون ٹاؤن، کچلاک، سمنگلی، اور بلیلی سمیت دیگر علاقوں میں مقامی آبادی کی سہولت کے لیے فیلڈ ویکسینیٹرز نامزد کیے گئے ہیں۔ ان میں حکومت، آغا خان یونیورسٹی، پی پی ایچ آئی اور عالمی ادارہ صحت سے وابستہ ماہرین بھی شامل ہیں۔ ہر ویکسینیٹر کو مخصوص علاقوں میں دروازہ بہ دروازہ مہم، ہسپتالوں میں ویکسین فراہمی، اور کمیونٹی کی رہنمائی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔محکمہ صحت نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو، خسرہ، خناق، کالی کھانسی، ٹی بی، ہیپاٹائٹس بی سے بچانے کے لیے حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں