35

مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے،زرک خان مندوخیل

رکن صوبائی اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما زرک خان مندوخیل نے کہاہے کہ دنیا گواہ ہےکہ پاکستان نے ہمیشہ ہر فورم پر اپنے کشمیری بھائیوں کے جائز موقف کی نہ صرف حمایت کی ہے بلکہ انکے ساتھ ہونے والے ظلم وزیادتی کو عالمی سطح پر اُجاگر بھی کررہا ہے آج 5 اگست کو ہندوستان کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے اور ہندوستان کے مسلسل ظلم اور استحصال کے خلاف یوم استحصال منایا جارہا ہےانہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا مکمل قبضہ اور بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کی منسوخی تمام قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی کرکے اپنے ظالمانہ چہرہ کو بےنقاب کیاانہوں نےکہا کہ مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں