37

مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف نوابزادہ میر لشکری رئیسانی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے خلاف بلوچستان گرینڈ الائنس کے رہنماء نوابزادہ میر لشکری رئیسانی صاحب کی درخواست سماعت کیلئے منظور، بلوچستان کی صوبائی حکومت اور ملحقہ اداروں کے سربراہان کو نوٹس کا اجراء ۔
چیف جسٹس بلوچستان روزی خان بڑیچ، ،جسٹس سردار احمد حلیمی نے بلوچستان گرینڈ الائنس کے سربراہ نوابزادہ میر لشکری خان رئیسانی کی مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواست کو سماعت کے لئیے منظور کرلیا۔
سینئر قانون دان جناب محمد ریاض احمد ایڈووکیٹ صاحب اس مقدمے میں بلوچستان گرینڈ الائنس کی پیروی کررہے ہیں۔
نیشنل پارٹی کے ایڈووکیٹ چنگیز بلوچ ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساجد ترین ایڈووکیٹ ، بیریسٹر محمد اقبال کاکڑ، ،جعمیت علمائے اسلام کے کامران مرتضیٰ ، کے ساتھ بلوچستان کے نامور وکلاء اس ہائی پروفائل مقدمے کی سماعت میں موجود تھے۔
میر نوابزادہ میر لشکری خان رئیسانی سمیت پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد احاطہ عدالت میں موجود تھی جبکہ کمرہ عدالت اور باہر تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں تھی۔
عدالت سے باہر نوابزادہ میر لشکری خان رئیسانی نے اپنے وکلاء کے ہمراہ نیشنل میڈیا سے مختصر خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کی وکلاء برادری، تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کو قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں