22

دنیا اسرائیل کے 600 سے زائد سابق سکیورٹی عہدیداروں کا غزہ میں جنگ ختم کروانے کیلئے ٹرمپ کو خط

اسرائیل کے 600 سے زائد سابق سکیورٹی عہدیداروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ کر غزہ میں جنگ بندی کروانے کا مطالبہ کر دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق موساد کے سابق چیف، اسرائیل کی داخلی خفیہ ایجنسی شاباک (شین بیت) کے سابق چیف اور آئی ڈی ایف کے سابق نائب سربراہ نے اتوار کو اعلان کیا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خط بھیجا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر موجودہ جنگ ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔

یہ اعلیٰ حکام کمانڈرز فار اسرائیلی سکیورٹی (CIS) نامی گروپ کی قیادت کرتے ہیں جو اب 600 سے زائد سابق سینیئر سکیورٹی اہلکاروں پر مشتمل ہے۔

خط میں امریکی صدر ٹرمپ سے کہا گیا کہ ہم آپ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ غزہ کی جنگ کو ختم کریں۔ آپ نے یہ کام لبنان میں کیا تھا۔ اب وقت ہے کہ غزہ میں بھی یہی کیا جائے۔

سابق اسرائیلی سکیورٹی عہدیداروں نے خط میں لکھا کہ یہ ہمارا پیشہ ورانہ تجزیہ ہے کہ حماس اب اسرائیل کے لیے کوئی خطرہ نہیں رہی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس گروپ نے حکومت پر دباؤ ڈالا ہو کہ وہ اپنی حکمتِ عملی میں تبدیلی لائے اور اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی اور غزہ کے لیے جنگ کے بعد کے منصوبے پر زیادہ توجہ دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں