زیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے سفارتی سطح پر جو جنگ لڑی اس کی مثال نہیں ملتی، دنیا نے پاکستان کے مؤقف کو سرا ہا، معرکہ حق میں بھارت کو شکست کا جشن منائیں گے، 13 اگست کو کراچی نیشنل سٹیڈیم میں بہت بڑا کنسرٹ ہوگا۔
سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی، بلاول بھٹو کو آئندہ وزیراعظم بنائیں گے۔