آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین( سی بی اے) کے مرکزی جوائنٹ صدر و صوبائی چیئرمین محمد رمضان اچکزئی نے ایف آئی کوئٹہ کی طرف سے اسپیشل مجسٹریٹ کیسکو اور اس کی ٹیم پرصارفین کے میٹر اتروا نے کلے الزام اوراوور بلنگ کی پاداش میں ٹیم کے اسسٹنٹ کی گرفتار ی اور کیسکو مجسٹریٹ کی گرفتاری کیلئے چھاپے کی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے بلوچستان کےڈائریکٹر بہرام خان مندوخیل کو چاہیئے کہ اپنے ادارےکے اہلکاروں کی کرپشن پر ان کا محاسبہ کرے انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کوئٹہ نے ایک ایسے شخص کی شکایت پر کارروائی کی ہے جوگھریلو کنکشن سے کمرشل ہوٹل کاکنکشن چلا رہا تھا500 میٹر دور کھمبے سے کنکشن لیا تھا جس پر کیسکو کے مجسٹریٹ اور ان کی ٹیم نے 22 جولائی 2025 کو ان کا کنکشن کاٹ کر سپرنٹنڈنگ انجینئر سنٹرل سرکل کو ئٹہ کو رپورٹ بھیجی تھی ایسے بجلی چوروں کی سرپرستی ایف آئی اے میں موجود کرپٹ اہلکار کر رہے ہیں اس سے پیشتر بھی کیسکو کے ملازمین پر بہت سے بے بنیاد کیسز بنائے گئے تھے اور عدالت کے سامنے کیس کو ثابت نہیں کر سکے انہوں نے کہا کہ کیسکوکے مزدور سول سرونٹ اور پبلک سرونٹ نہیں ہیں ان کے خلاف درج شدہ ایف آئی آر غیر قانونی ہے۔
