181

ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پولنگ

پی ٹی آئی کی رہنما ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پولنگ جاری ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔

اس سے قبل انتخاب شروع ہونے سے پہلے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات ہوئی۔

سینیٹ کی خالی نشست پر پی ٹی آئی نے مشعال یوسفزئی کو نامزد کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کی صائمہ خالد نے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کی ثوبیہ شاہد، جے یو آئی ف کی شازیہ اور آزاد امیدوار مہتاب ظفر بھی میدان میں ہیں۔

سینیٹ کی خالی نشست پر پولنگ شام 5 تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں