47

ٹرانسپورٹرز کو پنجاب میں داخل نہ ہونے دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کرونگا،یعقوب ناصر

مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کے نام پر ٹرانسپورٹ کو بواٹہ رکھنی اور سخی سرور کے علاقوں میں پنجاب جانے کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کرتا ہوں

بلوچستان کے معدنیات فروٹ اور سبزیاں بروقت منڈیوں تک نہ پہنچنے سے ہمارے لوگوں کا بڑا نقصان ہورہا ہے

مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کا تحفظ حکومت کی اولین زمہ داری ہے لیکن اس آڑ میں بڑی گاڑیوں کر روکھنا ہمارے سجھ سے بالاتر ہے اس صورتحال کا آئی جی پنجاب پولیس فوری نوٹس لیں بصورت دیگر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے رابطہ کرونگا اور قومی اسمبلی میں بھی اواز اٹھاونگا ہم عوام کے نمائندے ہیں اور کل ان ہی کو جوابدہ ہونگے انہوں نے کہا کہ فورٹمنرو قومی شاہراہ کا کام ابھی تک اسکے اصل معیار کے مطابق تعمیر نہیں ہورہا جسکا نوٹس میں نے لے لیا ہے

جس سے این ایچ اے کے چیرمین کو آگاہ کرونگا کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا انہوں نے کہا کہ انکی کوشش سے سالوں سے رکا کام دوبارہ شروع ہوا میری محنت کو ضائع اور اسپر پانی ڈالنے کی ہر سازش کو کامیاب نہیں ہونے دونگا مزکورہ شاہراہ ایک بین الصوبائی شاہراہ ہے ہمارے معدنیات اور فروٹ اسی راستے سے پنجاب کی منڈیوں تک پہنچتا ہے

یہ شاہراہ ہمارے لئے ریڑہ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے کام مقررہ وقت اور اعلی معیار کے تحت جلدمکمل ہو نا چاہئے میں بحیثیت قومی اسمبلی کے اسٹینڈ نگ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے اسکا بار بار دورہ اور جائزہ لیتا رہونگا کوتاہی کے مرتکب افیسران این ایچ آر اور کنٹریکٹر کے خلاف کاروائی کی سفارش کرونگا ۔انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کو سیاست سے مائنس کرنے والے اج عبرت کا نشان بن گئے ہیں مسلم لیگ ن کی عوامی طاقت نے ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا

نواز شریف کے وڑن اور قیادت میں ملک کی ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بار بار گرایا گیا لیکن وہ ایک بار پھر مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہو گئے، پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے نواز شریف نے ایک نئی سیاسی اننگ کا آغاز کردیا ہے اس کی سیاسی قوت کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے آج اپنی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں

مخالفین ماضی میں نوازشریف کو مائنس کرنے کی کوششیں کرتے رہے لیکن اس کی قوت شہباز شریف، مریم نواز اور پارٹی مسلم لیگ ن پوری طاقت کے ساتھ اس کے ساتھ کھڑے ہیں پاکستان کو جن بحرانوں کا سامنا ہے اب نواز شریف پارٹی کی قیادت کرتے ہوئے اپنا کردار ادا کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں