پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان کو گروپ اے میں شامل کیاگیا ہے جبکہ بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ گروپ بی میں شامل ہیں۔ایشیاکپ میں پہلا میچ 9 ستمبرکو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلاجائے گا۔12 ستمبر کو پاکستان اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا، ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ یو اے ای کے خلاف 17 ستمبر کو کھیلے گا۔ ایشیا کپ میں 20 ستمبر سے سپر فور مرحلے کا آغاز ہوگا، 20 ستمبر کو بی ون اور بی ٹو کے درمیان میچ ہوگا جبکہ 21 ستمبر کو اے ون اور اے ٹو کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بھارت کا دوسرا میچ 21 ستمبرکو ہونے کا امکان ہے ، پاکستان اور بھارت سپر فور میں پہنچے تو ان کا مقابلہ 21 ستمبر کو ہوگا۔چیئرمین پی سی بی و ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔
