55

عالمی ادارے خاموش، کشمیر میں نوجوانوں کو چن چن کر شہید کیا جا رہا، مشال ملک

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی جانب سے ایک اور جعلی مقابلے میں کشمیری نوجوان محمد پرویز کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک نے اس قتل کو ظلم اور انسانیت کے خلاف ایک سنگین جرم قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

مشال حسین ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کو چن چن کر شہید کر کے ایک خوف اور غلامی کا ماحول قائم کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام اور جعلی مقابلے معمول بن چکے ہیں۔

“یہ صرف ایک فرد کا قتل نہیں ہے، بلکہ ایک پورے قوم کے خوابوں کو چکناچور کرنے کی سازش ہے۔ عالمی برادری کو اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے تاکہ ان بے گناہ شہداء کے خون کا حساب لیا جا سکے”، مشال حسین ملک نے کہا۔

کشمیری عوام اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اس قتل کی شدید مذمت کر رہی ہیں اور بھارتی افواج کی کارروائیوں کو بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے خلاف قرار دے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں