39

اتنے قدم چلنے سے زندگی بڑھ سکتی ہے, نئی سائنسی تحقیق

ایک تحقیق کے مطابق 7000 قدم روزانہ چلنا زندگی کو بچانے اور صحت بہتر بنانے کے لیے ایک مؤثر عادت ثابت ہو سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق روزانہ 7,000 قدم چلنے سے نہ صرف دل کی بیماریوں اور موٹاپے کا خطرہ کم ہوتا ہے بلکہ یہ وقت سے پہلے موت کے امکانات بھی کم کر دیتا ہے۔

جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع کی گئی تحقیق میں 38 سے 50 سال کے تقریباً 2,100 افراد کا تجزیہ کیا گیا۔

نتائج کے مطابق جن افراد نے روزانہ 7,000 قدم چلنے کی عادت اپنائی، ان میں 10 سال کے دوران موت کا خطرہ 50-70 فیصد کم پایا گیا۔

یہ فائدہ چلنے کی رفتار سے نہیں بلکہ قدموں کی تعداد سے منسلک تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں