22

کم عمر انسٹا گرام صارفین کے تحفظ کیلئے مزید نئے فیچرز متعارف

میٹا نے انسٹا گرام میں کم عمر صارفین کے تحفظ کیلئے مزید نئے فیچرز متعارف کرا دیئے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ان فیچرز کا اعلان کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ ہم نے کم عمر صارفین کے انسٹا گرام اکاؤنٹس میں ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایمز) کے حوالے سے نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

ان فیچرز سے صارفین کو موصول ہونے والے میسجز کا تناظر جاننے میں مدد ملے گی اور وہ ممکنہ فراڈیہ افراد کو شناخت کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق اب کم عمر صارفین نئے آپشنز دیکھ سکیں گے اور کسی بھی اکاؤنٹ کو بلاک کر سکیں گے، جبکہ نئے چیٹ میسجز میں یہ بھی واضح ڈسپلے کیا جائے گا کہ میسج بھیجنے والے نے کس سال انسٹا گرام کو جوائن کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں