پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں پی آئی اے اور دیگر کمپنیوں کی کوئٹہ اسلام آباد کا کرایہ 80سے 90ہزار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کا کرایہ 15سے 18ہزار ہے ۔ کوئٹہ سے لاہور اور کوئٹہ پشاور کے لیے جہاز کی سہولت موجود نہیں اور ساتھ ہی کرایوں میں بے تحاشہ اضافہ دراصل صوبے کے عوام کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترادف ہے ۔
صوبے کے عوام پر پاکستان افغانستان ، پاکستان ایران تجارت پر پابندی لوگوں کو مسلسل بیروزگارکرنے کے سوا کچھ نہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ اسلام آباد کے کرایے سے دبئی چکر اور واپسی پر اسلام آباد آنے سے سستا پڑھ جائیگا ۔ فارم47کے مسلط حکومت کے خدمت کے دعوے اور ترقی دراصل جیبوں کی ترقی کے سوا کچھ نہیں ۔ بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ اگر فوری طور پر کرایوں میں کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ کی سطح پر نہیں لایا جائیگا تو پارٹی حکومت اور کمپنیوں کے اس عمل کے خلاف احتجاج اور قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہی