بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے وندر میں قومی شاہراہ N-25 پر واقع صابرین ہوٹل کے قریب صبح تیز رفتار مسافر کوچ اور گدھا گاڑی کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے وندر سنیٹر منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کراچی ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا۔