25

سردار شیرباز ساتکزئی کا ڈیگاری واقعہ سے کو ئی تعلق نہیں، نواب رئیسانی

سرسرداران سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے سردار کمال خان بنگلزئی کا ٹیلی فونک رابطہ۔

نواب محمد اسلم خان رئیسانی کو ڈیگاری میں پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات، سردار شیر باز خان ساتکزئی کی گرفتاری اورانہیں سراوان کے دیگر سرداروں کے ساتھ ہونے والے رابطوں سے متعلق آگاہ کیا اس موقع پر نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ جہاں تک میری شنید میں آیا ہے کہ سردار شیر باز خان ساتکزئی کا اس سارے معاملہ میں کوئی تعلق نہیں ہے

ان کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ سراوان کے سرداران واقعے کی بلوچی رسم و رواج کے مطابق تحقیقات کررہے ہیں اور رسم ورواج کے مطابق اپنا فیصلہ صادر کریں گے انہوں نے کہا کہ سراوان کے سردار سردار شیر باز خان ساتکزئی کی گرفتاری کے حوالے سے جو بھی فیصلہ یا لائحہ عمل طے کریں گے اس سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں