27

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنتہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل کر دیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 19 اور 20 جولائی 2025 کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے قلات کے علاقے پہرود میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا گیا۔

آپریشن بھارتی خفیہ ایجنسی کی پشت پناہی سے چلنے والی دہشتگرد تنظیم ’’فتنہ الہندوستان‘‘ کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران، پاکستانی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ہلاک شدہ دہشتگرد علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ مزید دہشتگردوں کا صفایا کیا جا سکے۔

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے قومی عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں