40

سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بھی بارش کا امکان

سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بھی معتدل بارش ہو سکتی ہے، پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون چوتھے سپیل کا الرٹ جاری کر دیا، کل سے 25 جولائی تک پنجاب میں آندھی، گرد آلود ہواؤں اور بارشوں کا امکان ہے۔

24 گھنٹے میں دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی، ندی نالوں میں طغیانی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا، بلوچستان کے18اضلاع بارشوں کی زد میں آسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں