41

اشتہارات کی BPPRA پر منتقلی کی کوشش مستند ذرائع ابلاغ کی بندش کی سازش ہے۔ایکشن کمیٹی

ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ 77 ویں روز بھی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رہا۔ علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات و جرائد کے مدیران شریک تھے۔ احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پرنٹ میڈیا کے اشتہارات کو مکمل طور پر BPPRA پر منتقل کرنے کی کوشش پوری اخباری صنعت اور مستند ذرائع ابلاغ کو تباہ کرنے کی کرنے کی سازش ہے۔

آج بھی مہذب اور ترقی یافتہ خطے پرنٹ میڈیا کی افادیت سے آگاہ اور ان سے استفادہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں جدت کے نام پر روزگار فراہم کرنے والی صوبے کی واحد صنعت کو بند کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔شرکاء کا کہنا تھا کہ اخباری صنعت کی بقاء کی جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے وزیراعلیٰ سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان کی واحد صنعت کی بقاء کیلئے اقدامات اٹھاتے ہوئے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کے ڈرافٹنکونمستردنکریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں