پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپین کے مرکزی چیئرمین کامریڈ نذر مینگل مرکزی سیکرٹری جنرل قمر زمان خان سینئر جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر چنگیز وائس چیرمین غفران احد فینانس سیکرٹری انور پہنور نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکمران طبقہ نےآئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹھیک دیئے ہیں۔ ا پنے اور بالادست قوتوں سرمایہ داروں جاگیر داروں کے مفادات کو تحفظ دے کر صرف عام لوگوں پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے جو اس طبقاتی نظام میں زبوں حالی درپدری کا شکار ہے ،اہم نوعیت کے بچے کچھے اداروں کی ایک ایک کر کے نجکاری آؤٹ سورس کرنے اور محنت کشوں میں رائٹ سائزنگ کر کے ہزاروں کو بے روزگار کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے دباؤ کے تحت نجکاری پالیسی اور رائٹ سائزنگ کا عمل فی افور بند ، یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے ملازمین کو نوکریوں سے بے دخل نہ کیا جائے
