45

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بی وائی سی رہنما انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش، 15 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کوئٹہ: بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت تنظیم کے 6 رہنماؤں کو کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

پیشی کے موقع پر عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ عدالت میں عام افراد کا داخلہ محدود رہا۔

پولیس نے عدالت سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جسے منظور کرتے ہوئے انسداد دہشتگردی کے جج نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر کو 15 روز کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں