39

قلات فائرنگ کے واقع کا مقدمہ درج

واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی خضدار (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق مقدمے کی تفتیش جاری ہے اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
بلوچستان کے ضلع قلات میں گزشتہ روز پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک مسافر بس کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ بارہ دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واقعہ قلات کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس معمول کے مطابق اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی۔ اچانک گھات لگائے حملہ آوروں نے بس پر فائرنگ شروع کر دی، جس سے موقع پر ہی تین مسافر جان کی بازی ہار گئے، جبکہ دیگر بارہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ حملہ دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں