بلوچستان حکومت کا صوبے میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی سیکورٹی سخت کرنے کا فیصلہ ، مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے ٹرانسپورٹر کو مسافر کوچ ،بس اور ویگن مالکان کو دو دو سیکورٹی گارڈز تعیناتی کے ساتھ حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔
محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے صوبے کے ڈپٹی کمشنروں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ اندورن صوبہ اور بین الصوبائی سطح پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی سیکورٹی کیلئے سخت حفاظتی اقدامات کریں ،
جس پر صوبے کے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے ٹرانسپورٹروں کو اندورن صوبہ اور بین الصوبائی سطح پر چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ مسافر کوچ ،بس اور ویگن مالکان کو دو دو سیکورٹی گارڈز تعیناتی ،،جی پی ایس ٹریکر ،الارم سسٹم اور سی سی ٹی وی کیمرے کی تنصیب کی ہدایت کردی ڈپٹی کمشنرز نے ٹرانسپورٹرز کو ان حفاظتی اقدامات کیلئے بیس جولائی کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔