24

معاشی بحران سے ہزاروں افراد پر مشتمل اخباری صنعت بندش کا شکار ہوگی، ایکشن کمیٹی

ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا حکومت کی جانب سے پرنٹ میڈیا کے اشتہارات کو BPPRA پر مکمل طور پر منتقل کرنے کی کوششوں کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے علامتی احتجاجی کیمپ 76 ویں روز بھی جاری رہا۔علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات جرائد اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان موجود رہے۔

علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پرنٹ میڈیا واحد صنعت ہے جو وسیع پیمانے پر جہاں روزگار فراہم کررہی ہے وہیں مستند ذرائع ابلاغ بھی ہے لیکن حکومت کی جانب سے عجلت میں زمینی حقائق کے برعکس اشتہارات کو مکمل طور پر BPPRA پر منتقل کے ڈرافٹ پر کام ہورہا ہے جو صوبے کے اخبارات کو بندش کی طرف دھکیل سکتا ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات اخباری صنعت کے معاشی قتل کے مترادف ہے۔

ہزاروں تعلیم یافتہ افراد پر مشتمل صنعت کی بندش سے معاشی بحران جنم لے سکتا ہے جس کے منفی اثرات سے شعبہ صحافت کا ہر شعبہ بری طرح متاثر ہوگا۔شرکاء کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کوئی صنعتی زونز نہیں انحصار صرف حکومت کی جانب سے جاری کردہ اشتہارات پر ہی ہے حکومت ایسے اقدامات اے گریز کرے جس سے صنعت بندش کا شکار ہو۔علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاء نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل کی کہ اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کے ڈرافٹ کو مسترد کرتے ہوئے صوبے کی واحد صنعت کینسرپرستینکریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں