34

اخباری صنعت کی بقاء کی جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے،ایکشن کمیٹی

ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا علامتی احتجاجی کیمپ 75 ویں روز بھی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جاری رہا۔ علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات جرائد اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان موجود رہے۔احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھاکہ حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کی کوشش سے بحرانی کیفیت جنم لے سکتی ہے۔

بلوچستان میں صنعتی زونز نہیں ہیں جس کے باعث صوبے کے اشاعتی ادارے حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے اشتہارات پر انحصار کرتے ہیں اشتہارات کی منتقلی سے معاشی بحران اخباری صنعت کے تمام شعبہ جات کو متاثر کریں گے۔ معاشی بحران کی وجہ سے روزگار فراہم کرنے والی واحد صنعت بندش کا شکار ہوسکتی ہے۔شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایسے فیصلے کرنے سے گریز کرناچاہئے جس سے بیروزگاری میں اضافہ اور مستند ذرائع ابلاغ کی بندش کا اندیشہ ہو۔علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اخباری صنعت کی بقاء کی جدوجہد سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں