39

بھارت کے لیجنڈری اداکار 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار دھیرج کمار 79 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

’روٹی کپڑا اور مکان’ اور ’سرگم’ جیسی ہٹ فلمیں دینے والے دھیرج کمار کا شمار بالی ووڈ کے منجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا تھا۔

وہ نمونیا کے عارضے کے باعث گزشتہ کئی دنوں سے ممبئی میں ایک اسپتال کے آئی سی یو میں زندگی اور موت کی جنگ لڑرہے تھے۔

گزشتہ روز ان کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا۔ انھیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا جس پر اہل خانہ نے مداحوں سے دعا کی اپیل کی تھی۔

اُن کی آخری رسومات کل بروز بدھ 16 جولائی کوپنجاب میں ادا کی جائیں گی۔ ان کی زیادہ تر فلمیں بھی پنجابی زبان میں تھیں۔

دھیرج کمار نے 1965 میں شوبز انڈسٹری میں ایک ٹیلنٹ مقابلے میں اوّل نمبر پر آنے کے بعد قدم رکھا۔ انھوں نے 21 پنجابی فلموں میں کام کیا۔

1970 سے 1984 کے درمیان بالی وُڈ کی کئی مشہور فلموں میں اداکاری کی۔ ان کی کامیاب فلموں میں بہروپیا ، روٹی، کپڑا اور مکان ، سرگم ، شریمان شریمتی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں