151

اداکارہ ماہم عامر نےلڑکیوں کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا

معروف اداکارہ ماہم عامر خان کی جانب سے نوجوان لڑکیوں کوشادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا گیا۔

ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران اداکارہ ماہم خان نے شادی کے حوالے سے لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے شادی سے گھبرانا نہیں چاہیے، شادی ایک بہت خوبصورت رشتہ ہے اگر اسے ایک سلیقے سے چلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سوسائٹی کا ایک مسئلہ یہ ہے کہ ہم ہر چیز کو لے کر اپنے دماغ میں خیالات بنا لیتے ہیں کہ شادی کے بعد یہ ہوگا یا وہ ہوجائے گا، صرف شادی کی نہیں کسی بھی تعلق میں ہمیشہ ہر چیز ایک جیسی نہیں رہتی، زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں جو آپ کے رشتے کو مضبوط بناتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے شادی ایک خوبصورت رشتہ ہے اور اگر کوئی ایسا شخص آپ کو ملے جو آپ کو عزت اور محبت دے تو آپ کو اس سے شادی کرلینی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں