183

اینکر عائشہ جہانزیب کے متعلق نامناسب گفتگو پر ملزم کی ضمانت مسترد

لاہور کی مقامی عدالت نے اینکر عائشہ جہانزیب کے بارے میں نامناسب گفتگو کرنے والے ملزم حسیب سجاد کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ملزم تفتیش میں قصوروار پایا گیا اور اس نے عائشہ جہانزیب کے خلاف نامناسب کمنٹس کر کے ان کی عزت کو نقصان پہنچایا۔

عدالت نے ملزم کی ضمانت خارج کرتے ہوئے تفتیش افسر کو ہدایت کی کہ اس کے خلاف چالان جمع کرایا جائے۔

عائشہ جہانزیب کے مطابق ملزم نے یوٹیوب پروگرام میں بطور ہوسٹ نامناسب تبصرے کیے۔

ایف آئی اے لاہور نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں