بلوچستان کے صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن و پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ مربوط آبی وسائل کی پالیسی اور بلوچستان واٹر بل سے ہمارا مقصد بلوچستان کو آبی لحاظ سے محفوظ بنانا ہے
تاکہ پائیدار ترقی اور عوام کی خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے لہذٰا یہ پالیسی مربوط آبی وسائل کے انتظام (IWRM) کے اصولوں پر مبنی ہے جس میں مختلف شعبوں میں پانی کے استعمال میں توازن، مضبوط ادارے، مؤثر قانون سازی، مالیاتی نظام اور مقامی صلاحیتوں کی مدد شامل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز Mr Jelle Beekmu کی سربراہی میں یورپی یونین کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا،
وفد کے دیگر شرکاء میں محمد اختر بھٹی، محمد اکمل جمالی، انجینئر محمد ریاض، عزیز خان کے علاؤہ محکمہ آبپاشی کے افسران میں ناصر مجید، سیمع اللّٰہ، عزیز زہری اور قاضی کامران شاہ شامل تھے، ملاقات میں صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے مزید کہا کہ مربوط آبی وسائل کی پالیسی اور بلوچستان واٹر بل کی باقاعدہ منظوری کے بعد مستقبل میں پڑنے والے بہتر اثرات سے ہمارا صوبہ ترقی کے زینے طے کرے گا اس موقع پر وفد نے صوبائی وزیر کو واٹر ریسورسیز مینجمنٹ بل میں مجوزہ ترامیم کے حوالے تیار کردہ مسودہ پیش کیا، میر محمد صادق عمرانی نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان تمام تجاویز پر غور کرکے متعلقہ فورم کو بل میں شامل کرنے کیلئے پیش کردیں گے۔