30

جوان نظر آنے کیلیے خواتین خود کو ہلاکت میں نہ ڈالیں؛ اداکارہ زارا نور

ابھرتی ہوئی اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر خواتین سے ہمدردانہ اپیل کی ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ خدارا بڑھتی ہوئی عمر سے پریشان نہ ہوں اور جوان نظر آنے کے لیے خود کو کسی بڑی مصیبت میں نہ ڈالیں۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں زارا نے وزن کم کرنے، جلد کو گورا کرنے یا عمر چھپانے کے لیے استعمال کی جانے والی دواؤں اور طریقوں سے دور رہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ عمر بڑھنا ایک قدرتی اور خوبصورت حقیقت ہے، اس سے بھاگنے کی کوشش نہ کریں۔ ظاہری خوبصورتی کے بجائے ذہانت، علم اور خوداعتمادی پر کام کریں۔

اداکارہ زارا نور عباس نے لکھا کہ خودنمائی (Vanity) کا اثر عارضی ہوتا ہے۔ اصل دولت آپ کی سوچ اور آپ کا ذہانت ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی اداکارہ 42 سالہ شیفالی کی اچانک اور غیر متوقع موت نے اینٹی ایجنگ دواؤں اور ان کے استعمال پر نئی بحث شروع کردی ہے۔

مبینہ طور پر شیفالی نے بھی اپنی موت سے قبل معمول کے مطابق اینٹی ایجنگ انجکشن لگایا تھا جس سے ان کا بلڈ پریشر بہت کم ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں