وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ہٹائے جانے سے متعلق زیر گردش خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی دفعہ سیاستدان، حکومت اورملٹری اسٹیبلشمنٹ اکٹھی ہے تو کچھ لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ ملک بھر میں 2700 جلوس نکالے جا رہے ہیں، سکھر میں آج پاکستان کا سب سے بڑا جلوس نکالا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے جلوس کو ہینڈل کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، خیریت سے شام تک سارے جلوس اختتام پذیر ہوجائیں گے۔
