31

جمعیت علماء اسلام کبھی بھی بلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی،مولانا واسع

صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع نے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کو پارلیمنٹ سے دور رکھنے کیلئے ہر قسم کی کوششیں کی گئیں، جے یو آئی اسمبلی کے اندر ہو یا باہر ملک و صوبے کے حقوق کی جنگ لڑے گی مائنز ومنرل بل جو کہ دھوکہ دہی کے بنیاد پر اسمبلی سے پاس کیا گیا ہے جمعیت علماء اسلام بلوچستان نے اس بل کے خلاف عدالت سے رجوع کیاہے، جمعیت علماء اسلام بلوچستان میں بلوچستان کی حقوق عوام کی ملیکت کو کسی بھی صورت چوری ہونے نہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے کے حقوق کا سودا کسی صورت ہونے نہیں دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہے اسے صوبائی خودمختاری اور اٹھارویں آئینی ترمیم پر براہِ راست حملہ قرار دیتیہیں یہ بل دھوکہ دہی اور چالاکی سے اسمبلی سے منظور کرایا گیا، جو ہرگز قبول نہیں۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان نے اس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے اور سڑکوں پر بھی عوامی مزاحمت کی قیادت کرے گی۔ تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کا آغاز کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں جس طرح الیکشن میں منتخب عوامی نمائندوں کو اسمبلی سے دور کیا اس طرح بلوچستان کے عوام کو اپنے حقوق سے دور کیا جا رہاہے، جمعیت علماء اسلام واحد سیاسی پارٹی ہے جو صوبے کی حقوق جو کہ ہہاں کے عوام کی ملیکیت ہے ان کی جنگ آخری تک لڑتی رہے گی۔ صوبہ بھر میں جس طرح عوام نے جے یو آئی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کبھی بھی بلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں