رکن قومی اسمبلی پاکستان پیپلز پارٹی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے مستونگ کے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہا ہے کہ بھارتی پراکسیز دہشتگردوں کی فائرنگ اور بم حملے میں نوجوان کی شہادت اور 8 افراد کے زخمی ہونے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پراکسیز دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ نہتے شہریوں کو قتل و زخمی کرنے والے بلوچ اور بلوچستان کے خیرخواہ نہیں ہیں یہ کبھی بلوچستان اور بلوچوں کی ترقی اور خوشحالی نہیں دیکھ سکتے، شرپسندانہ سرگرمیوں میں ملوث ایسے ملک دشمنوں کا علاج صرف یہی ہے کہ انہیں سرینڈر تک کا موقع نہ دیا جائے اوربلوچستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں تیز کرکے ان کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے، نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان والوں کو اس فتنے کے سائے سے دور کرنا وقت کی اہم ضرورت ہی بلوچستان کے عوام سیکیورٹی ادارے اورسیاسی قیادت قیام امن کیلئے ایک پیج پر ہیں
