31

8فروری کو انتخابات نہیں نیلام تھا پہلی بار اپوزیشن نے بجٹ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو ہار پہنایا، اصغر اچکزئی

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ نااہل جعلی فارم47کے نتیجے میں برسر اقتدار حکمران ٹولہ ملازمین کا سامنا کرنے کے بجائے انہیں جیلوں میں بند کررہے ہیں جس نے حکمرانوں کو کرسی پر بٹھائے رکھا وہ انہیں سڑکوں پر خون میں لت پت کرکے گھسیٹ رہے ہیں آج استاد ڈاکٹر انجنئیر گرفتار سیاسی کارکن قید سیاست اور میڈیا پر قدغن ہے اساتذہ اور ملازمین کی کال ٹریس کرنیوالے8مہینوں تک معصوم مصور کاکڑ کے والدین سے کروڑوں کی تاوان طلب کرنے والوں کی کال ٹریس نہ کرسکے جعلی حکومت اور جعلی اسمبلی کی سب سے بڑا ثبوت اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلی کو پھولوں کے ہار پہنانا ہے ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں جو ڈھونگ 8فروری کو انتخابات کے نام رچایاگیا وہ انتخاب نہیں نیلام تھا مائنز اینڈ منرل بل پاس کرنیوالے ہمارے بچوں کے نوالے کے مجرم ہے گرینڈ الائنس کی طرف سے جو احتجاج اعلان کیا جائیگا عوامی نیشنل پارٹی تحصیل ضلع اور صوبے کے لیول پر آپ کے شانہ بشانہ ہوگی اغاظاہر ڈاکٹر اکرام اقبال زہری کی گرفتاری حکمرانوں پر خوف طاری کی سب سے بڑی علامت ہے جبر استبداد کے یہ دن جلد ختم ہوں گے جو ہمیں قیدوبند سے ڈراتے ہیں جو لوگ ہمیں گرفتاریوں سے مرعوب کرانا چاہتے ہیں انہیں پتہ ہونا چاہیے کہ سروں کی قربانی دینے والے ان جیسے حربوں سے مرعوب نہیں ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملازمین کے گرینڈ الائنس کے مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا مظاہرے سے ضلع کوئٹہ کے صدر ثنااللہ کاکڑ مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبیداللہ عابد مرکزی سیکرٹری طلبارشیدخان ناصر بلوچستان گرینڈ الائنس کے قائمقام آرگنائزر عبدالسلام زہری صوبائی نائب صدر جمال الدین رشتیا گرینڈ الائنس کے رہنما علی بخش جمالی سیسا رہنما سائرہ خان ضلع کوئٹہ کے سنئرنائب صدرحاجی شان عالم کاکڑ پریس سیکرٹری زین اللہ درانی اور ملک عبدالستار خلجی نے بھی خطاب کیا اس سے پہلے میٹروپولیٹن پولیٹن کے سبزہ زار سے احتجاجی ریلی نکالی گئی عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کے سامنے بارہا احتجاج کیا ہے لیکن آج جس مقصد کیلئے احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں وہ یقینا تکلیف دہ عمل ہے وہ طبقہ جنہیں سر آنکھوں پر بٹھانا چاہئے انہیں آج حکمرانوں کے ہاتھوں سڑکوں پر گھسیٹا جارہاہے حکمران ملازمین کاسامنا کرنے کے بجائے انہیں تشدد کانشانہ بنارہے ہیں جو ان کی بوکھلاہٹ اور کھوکھلا پن کی سب سے بڑی علامت ہے ہم شروع دن سے کہتے آرہے ہیں کہ جو ڈھونگ 8فروری کو انتخابات کے نام اکشن کرایا گیا اس کے ثمرات آج قدرتی وسائل کی نیلامی سے لیکر اساتذہ کرام ڈاکٹر اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی کٹوتی تک آپہنچی ہے انہوں نے کہا کہ گرینڈ الائنس مستقبل میں جس سطح پر احتجاج کا اعلان کریگی اے این پی تحصیل ضلع اور صوبے کی سطح پر آپ کے شانہ بشانہ ہوں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں