21

گرینڈ الائنس کے پرامن احتجاج پر لاٹھی چارج قابل مذمت ہے۔بلوچستان بار کونسل

بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی امان اللہ خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے کوئٹہ پولیس کی جانب سے ملازمین کے گرینڈ الائنس کے پرامن ریلی و احتجاج پر آنسو گیس کی شیلنگ ، لاٹھی چارج اور متعدد ملازمین کے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل کو گفت و شنید سے حل کریں ملازمین پر تشدد اور خواتین ملازمین کو زخمی کرنے اور گرفتاریاں بدترین آمریت ہے بیان میں کہاگیاکہ ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں پرامن ریلی تھا جسے بزور طاقت اسے کچلنے کی کوشش کی بیان میں کہا موجودہ صوبائی حکومت عوام ملازمین کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے بیڈگورننس کرپشن اقرباء پروری کے خلاف جمہوری جدوجہد کرنے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا گیا بیان میں کہاگیاہےکہ بلوچستان کے عوام کو جمہوری جدوجہد سے دور کرنے کیلئے ایک سازش کی جارہی ہے تاکہ بلوچستان کے عوام جمہوری جدوجہد سے دور رہیں بیان میں کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت کا ایک زندہ مثال ہے جنہوں نے ہر جمہوری پرامن جدوجہد کرنے والوں کو پابند سلاسل کیا بیان میں کہا کہ حکومت فوری طور پر تمام گرفتار ملازمین کو رہا کرے اور ملازمین کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں